Friday, 29 November 2024


کراچی کی قسمت بدلنے کا فیصلہ کر لیا،مراد علی شاہ

ایمزٹی وی(کراچی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کی قسمت بدلنے کا فیصلہ کر لیا۔ صبح دفتر پہنچتے ہی سیکرٹریز اور ڈپٹی سیکرٹریز کو طلب کر لیا اور حکم صادر فرمایا اب صرف کام، کام اور بس کام ہو گا۔ کوئی افسر چھٹیاں نہ مانگے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صبح مقررہ وقت پر دفتر پہنچے تو بلدیاتی افسران‘ سیکرٹریز اور ڈپٹی سیکرٹریز کا فوری اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا

کہ شہر میں صفائی ستھرائی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ لاپروا افسران کو گھر جانا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میں خود شہر کا دورہ کروں گا۔ میں یہ نہ سنوں کہ شہر سے صفائی ستھرائی کا انتظام صحیح نہیں اور کچرا نہیں اٹھا یا جا رہا۔ کچرا اٹھانے کے لیے جب فنڈز دیا گیا ہے تو اسے خرچ بھی کرناپڑے گا

Share this article

Leave a comment