Saturday, 30 November 2024


آئینہ دکھایا تو منہ موڑلیا

ایمزٹی وی(اسلام آباد) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ وفاقی دارالحکومت میں جاری ساتویں سارک وزرائے داخلہ کانفرنس ادھوری چھوڑ کر واپس چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق سارک وزرائے داخلہ کانفرنس ختم ہونے سے قبل ہی بھارتی وفد واپس روانہ ہوگیا جب کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی دھواں دھار تقریر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر دو ٹوک موقف پر بھی بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اکھڑے اکھڑے دکھائی دیئے اور کانفرنس کے اختتام سے قبل ہی وہ نئی دلی کے لئے روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں مقبوضہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزادی کی جد وجہد اور دہشت گردی میں فرق ہے اور دہشت گردی کا ہر واقعہ قابل مذمت ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کے معصوم بچوں اور شہریوں پر وحشیانہ تشدد دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔

Share this article

Leave a comment