Friday, 29 November 2024


ڈونلڈ ٹرمپ نے قندیل بلوچ کے قتل کی مذمت کردی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکہ کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرت کے نام پر ماڈل قبدیل بلوچ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال پاکستان میں ایک ہزار سےزائد خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں صدر کے عہدے کے لیے جاری انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی امید وار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان میں سوشل میڈیا اسٹار کو اس کے بھائی نےغیرت کے نام پر قتل کیا ہے جو کہ نہایت قابل مذت ہے۔

واضح رہے پاکستان کے شہر ملتان میں مشہورماڈل گرل قندیل بلوچ کو اُس کے بھائی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کر دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر سال ایک ہزار سے زائد خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے اور یہ صورتِ حال نہایت تشویشناک ہے۔ امریکی صدر کے لیے ممکنہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے آئندہ کی منصوبہ بندی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کا اگروہ منتخب ہوئے تو انکی انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں معتدل مسلم اصلاح پسندوں کی دوست ہوگی اور معتدل مزاج لوگوں کی آواز کوبلند کرے گی۔

دنیا بھر میں اپنے نفرت آمیز بیانات اور مسلم دشمنی سے شہرت پانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امر پر ذور دیا کہ شدت پسندی بین الاقوامی مسئلہ ہے جس کے خاتمے کے لئےنفرت انگیزنظریات کے خلاف بولنا ہر خاص و عام کو آواز اُٹھانی ہو گی۔

Share this article

Leave a comment