Friday, 29 November 2024


انیس قائم خانی اور رؤف صدیقی کی درخواست ضمانت مسترد

ایمزٹی وی(کراچی)جسٹس عبدالرسول میمن کا کہنا تھا کہ ضمانت کی درخواستیں کسی اور بینچ کے روبرو لگائی جائیں

کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالرسول میمن نے انیس قائم خانی اور رؤف صدیقی کی درخواست ضمانت سننے سے انکار کر دیا ۔

پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی اپنی درخواست ضمانت کی سماعت کے لئے سندھ ہائی کورٹ پہنچے ۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالرسول میمن نے انیس قائم خانی اور رؤف صدیقی کی

درخواست کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا ۔ جسٹس عبدالرسول میمن کا کہنا تھا کہ ضمانت کی درخواستیں کسی اور بینچ کے روبرو لگائی جائیں ۔ نئے بینچ کی

تشکیل کے لئے انیس قائم خانی اور رؤف صدیقی کی ضمانت کی درخواستیں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بجھوا دی گئی ہیں۔

Share this article

Leave a comment