Friday, 29 November 2024


سندھ اسمبلی کے حلقہ میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا.

ایمزٹی وی(جیکب آباد) صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں سندھ اسمبلی کے حلقہ 14پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا.

سندھ کے شہر جیکب آبادمیں پی ایس 14 کے 163پولنگ اسٹیشنوں میں سے 100 کو انتہائی حساس جبکہ 63کو حساس قرار دیا گیا ہے،جس کی وجہ سے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر رینجرز تعینات کی گئی ہے.

سندھ اسمبلی کے حلقہ 14 میں ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا.

یاد رہے کہ پی ایس 14 کی نشست پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سردارمحمد مقیم خان کھوسو کےانتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی.

آج کے ضمنی الیکشن میں پی پی کے امیدوار میر اورنگزیب خان پنھور ،پی ٹی آئی کے میر راجہ خان جکھرانی، ن لیگ کے رہنما اسلم ابڑو اور جے یو آئی (ف) کےڈاکٹر عبدالغنی انصاری میدان میں ہیں

Share this article

Leave a comment