Friday, 29 November 2024


ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گئے تھے،اسٹیٹ بینک

ایمز ٹی وی(کراچی) ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 22 ارب 62 کروڑ تک پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ81 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔

مرکزی بینک آف پاکستان کے مطابق 12 اگست کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 62 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

زر مبادلہ کے ان ذخائر میں17 ارب 71 کروڑ 96 لاکھ ڈالرز اسٹیٹ بینک کے پاس جبکہ 4 ارب 90 کروڑ 36 لاکھ ڈالرز کمرشل بینکوں کے پاس ریکارڈ کئے گئے۔

دریں اثنا 5 اگست کو معاشی ہفتے کے اختتام پر زر مبادلہ کے ذخائر کی مالیت 22,595.1 ملین امریکی ڈالر تھی جس میں تاحال اب اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے دیئے گئے قرضوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 23 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گئے تھے

Share this article

Leave a comment