Friday, 29 November 2024


کراچی میں بچوں کا اغواء افوہیں یا حقیقت

ایمزٹی وی (کراچی )میں بچوں کے اغوا کی افواہوں نے خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے عوام کسی کو بھی اغوا کار سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالتے ہیں آج بھی تین افراد کو اغوا کار سمجھ کر مارا پیٹا گیا ۔

بچوں کے اغوا کی افواہوں سے شہر میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور تشدد کی نئی لہر چل پڑی ہے۔ مختلف علاقوں میں کئی مبینہ اغوا کاروں کو پکڑ کر مارا پیٹا گیا

مگر ہر بار معمالہ الٹا ہی نکلا حسن اسکوائر کے قریب شہریوں نے سیکورٹی گارڈ کو اغوا کار سمجھ کر شہریوں نے دھو ڈالا لیکن سیکورٹی گارڈ کے خلاف پولیس کو نا تو کوئی مدعی ملا اور نہ کوئی ثبوت بریگیڈ کے علاقے میں بھی سندھ سیکرٹریٹ کے ملازم سریش کمار کو اغوا کار سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بات جب پولیس تک پہنچی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا بریگیڈ پولیس نے سرکاری ملازم پرتشدد کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم اشتیاق کو گرفتار کرلیا ۔ ادھر گلشن اقبال میں بھی ایک خاتون خانہ نے بیٹری چور کو پکڑوا دیا

جو شکار کی تلاش میں آیا تھا مگر بچی کے اغوا کے الزام میں دھرلیا گیا دوسری جانب تشدد کے واقعات سے تنگ پولیس نے بھی بھرپور ایکشن کا فیصلہ کرلیا ۔ ایس ایس پی ایسٹ نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے ۔

کہ اغوا کی جھوٹی کہانی سنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔ بغیر کسی ثبوت کسی کو اغوا کار قرار دے کر مارپیٹ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے

Share this article

Leave a comment