Friday, 29 November 2024


آج کا دن ہمارے لیے بہت بڑا دن ہے،مصطفی کمال

ایمز ٹی وی(کراچی) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ جانور کے مرنے پر مذمتی ٹکر چلوانیوالے مودی کے بیاں پر کیوں خاموش رہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، متحدہ قومی موومنٹ کی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال پر تنقید کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ بھوک ہڑتال لندن سے شروع ہونی چاہیے تھی‘‘۔

پاک سرزمین پارٹی سے سربراہ نے کہا کہ ’’آج کا دن ہمارے لیے بہت بڑا دن ہے، دنیا میں جہاں بھی کہیں پاکستانی ہیں وہ ہم سے رابطہ کر کے پی ایس پی کا حصہ بن رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج شوبز سے تعلق رکھنے ولے شہزاد نواز ودیگر فنکاروں کے ہمراہ پاکستان بچانے کی تحریک کا حصہ بن رہے ہیں‘‘۔

مصطفی کمال کا کہنا تھاکہ ’’ہماری پارٹی دو لوگوں سے شروع ہوئی تھی مگر ہر گزرتے دن ہمارے قافلے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور لوگ وطن کی بقاء کے لیے قافلے میں شامل ہورہے ہیں‘‘۔

مصطفیٰ کمال نے کہاکہ ’’جانور کے مرنے پر مذمتی ٹکر چلوانے والے بھارتی وزیر اعظم کے بیان پر کیوں خاموش بیٹھے ہیں، دیگر سیاسی پارٹیوں سے ہمارے اختلافات ہیں اور رہیں گے تاہم جن لوگوں کو ہم سے اختلاف ہے وہ بھی رکھیں یہی جمہوریت کا حسن ہے تاہم اس تمام تر صورتحال کے باوجود ہم اپنے سفر کو جاری رکھیں گے کیونکہ ہم کسی سے دشمنی نہیں چاہتے‘‘۔

چیئرمین پاک سرزمین نے کا کہنا تھاکہ ’’ملک بہت نازک صورتحال سے گزررہا ہے اور ہمیں اس کو نکالنے کے لیے ایک فارمولا طے کرنا ہوگا، ہم ایسی جمہوریت چاہتے ہیں جس میں عوام کو بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں‘‘۔

اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے شوبز سے تعلق رکھنے والے شہزاد نواز اور فیصل قریشی کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر شہزاد نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’22 کروڑ عوام مایوسی کا شکار نہیں بلکہ صرف چند لوگ مایوس ہیں، مجھے اپنے وطن سے بہت پیار اور پاکستانی ہونے پر فخر ہے‘‘۔

شہزاد نواز کا مزید کہنا تھا کہ ’’پاکستان کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو ملک میں انتشار کو ختم کرے اور عوام کو جوڑتے ہوئے اس کی بہتری کے لیے اقدامات کرے، یہ تمام خوبیاں ہم نے پاک سرزمین پارٹی میں دیکھیں اسی وجہ سے ہم آج اس کا باقاعدہ حصہ بن رہے ہیں‘

Share this article

Leave a comment