Friday, 29 November 2024


ایم کیو ایم میں مائنس فارمولا کامیاب

ایمزٹی وی(کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی قیادت سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےفاروق ستار کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں رجسٹرڈ ہے جو پاکستان کے آئین کو مانتی ہے اور اس کی بالادستی چاہتی ہے، ہماری جماعت پاکستان اور پاکستانی سیاست کر رہی ہے اس لئے کچھ چیزیں قابل دفاع نہیں ہوتیں، جذبات میں آکر پاکستان مخالف نعرے لگا دیے گئے یہ کوئی توجیح نہیں ہے، پاکستان مخالف نعروں کی مذمت کرتے ہیں۔

یم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے موقف کو کل لوگوں کے سامنے آنا چاہئے تھا لیکن ہماری پریس کانفرنس نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا موقف نہیں آسکا لیکن جو بات کل کرنا چاہتے تھے وہی آج کریں گے لیکن آج ایسا تاثر جائے گا کسی کی ڈکٹیشن پر یہ بات کہی جارہی ہے۔ کل ریاست کے خلاف ایسے نعرے لگے جو قطعی نہیں لگنے چاہیئے تھے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی پر پابندی لگانے کا سوچا جارہا ہے تو اسے ترک کیا جائے، امید ہے ہماری سیاسی سرگرمیاں رات تک بحال کردی جائے گی۔ انہوں نے اپیل کی کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور شہر کے مختلف علاقوں میں سیل دفاتر کو کھولا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز فاروق ستار کو رینجرز نے ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں سمیت حراست میں لے لیا تھا تاہم انہیں اور خواجہ اظہار الحسن کو رہا کردیا گیا

Share this article

Leave a comment