Friday, 29 November 2024


ایم کیو ایم کے قائدپر زمین تنگ کر دی گئی

ایمزٹی وی(کراچی) آرٹلری میدان تھانےمیں ایم کیو ایم کے قائد سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں پر غداری اور دیگر الزامات کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

کراچی میں گزشتہ روز پیش آنے والے پر تشدد واقعات پر آرٹلری پولیس اسٹیشن میں ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف اشتعال انگیز تقریر پر غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او عبدالغفار سندھو کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں دفعہ 123A، 124A، پاکستان پینل کوٹ کی دفعہ 109 لگائی گئی ہے۔

نائن زیروسمیت ایم کیو ایم کے مرکزی دفاترسیل

دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد ،پارٹی رہنما فاروق ستار اور دیگر رہنماؤں و کارکنوں پر اے آروائی نیوز کے دفتر پر حملہ، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر پتھراؤ کے مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

ایم کیوایم کے خلاف کریک ڈاؤن؛ کاروبار زندگی معمول پر

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے قائد نے اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ٹی وی چینلز کے دفاتر پر حملہ اور میڈیا کے نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

Share this article

Leave a comment