Friday, 29 November 2024


تمام کارروائیاں قانون کے مطابق ہو راہی ہیں۔مولا بخش چانڈیو

ایمزٹی وی(کراچی) ایکسپو سینٹر کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ تمام کارروائیاں قانون کے مطابق ہوئیں ہم انتقام کا راستہ نہیں لیتے ہم بات چیت کا راستہ لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے اختلاف ہو سکتا ہے ملک سے نہیں ہو سکتا۔ پاکستان میں رہ کر پاکستان کے خلاف نعرے لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ایم کیو ایم میں توڑ پھوڑ شروع ہو گئی۔

ایم کیو ایم رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کی ہمت کر لی ہے۔ مرکزی حکومت قانونی طور پابندی سے متعلق جو فیصلہ لے گی وہ بہتر ہو گا

Share this article

Leave a comment