Friday, 29 November 2024


ڈسٹی نیشن اَن نان نامی عالمی مہم پاکستان میں متعارف کرادی گئی

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈکمرشلائزیشن کے توسط سے گزشتہ روزجامعہ کراچی کے شعبہ عمرانیات، جرمیات اوردیہی ترقی کے لئے قائم کردہ ایسوسی ایشن دیوکون کے مابین مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔

مفاہمتی یادداشت کا مقصد ڈسٹی نیشن اَن نان نامی عالمی مہم کو پاکستان میں متعارف کراناہے جس کامقصدبچوں کو غربت،تشدداوردیگرمعاشی مسائل سے بچانے کے لئے آگاہی فراہم کرنااورپالیسی اصلاحات فراہم کرنا ہے ۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق مختلف سیمینارزاورڈائیلاگ منعقد کئے جائیں گے اوراس ضمن میں تحقیق بھی کی جائے گی تاکہ مذکورہ بالااہم مسئلے سے متعلق وسیع ترآگاہی فراہم کی جاسکے ۔

مفاہمتی یادداشت پرجامعہ کراچی کے شعبہ عمرانیات کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹرنبیل زبیری،شعبہ جرمیات کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر فتح محمدبرفت ،آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کی ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹرعالیہ رحمان اور دیوکون کے چیف ایگزیکٹو نثاراحمد نظامانی نے دستخط کیے

Share this article

Leave a comment