Friday, 29 November 2024


فاروق ستارکا پھر وہی انداز بیاں کے جرائم پیشہ افراد ایم کیو ایم سے نہیں

ایمزٹی وی(کراچی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں نے کراچی میں پریس کانفرنس کی۔

فاروق ستار بولے ان کی وضاحت کے بعد لندن سے بھی پریس ریلیز آ گئی اب کوئی ابہام باقی نہیں۔ ان کا کہنا تھا جرائم پیشہ افراد کا کبھی متحدہ سے تعلق تھا نہ ہے اور نہ ہو گا۔

اس موقع پر عامر خان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی تقریر متحدہ قائد کی تقریرسے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

ایم کیو ایم رہنماؤں نے مقامی حکومتوں کے سربراہان کے انتخاب میں اپنے امیدواروں کی کامیابی کو عوام کے متحدہ پر اعتماد کا ثبوت قرار دیا۔

پریس کانفرنس میں اس بار متحدہ قائد کے بجائے ’’نعرہ متحدہ جیئے متحدہ ‘‘ کا نعرہ بھی لگایا گیا۔

Share this article

Leave a comment