Friday, 29 November 2024


چیئرمین میٹرک بورڈ نیب کی زیر حراست

  • ایمزٹی وی(تعلیم) قومی احتساب بیورو(نیب) نے چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ انوار احمد زئی کو کرپشن الزامات پر حراست میں لے لیا۔

    ترجمان نیب کے مطابق انوار احمد زئی پر غیر قانونی بھرتیاں، فنڈز میں خورد برد اور مختلف بورڈز میں نتائج کی تبدیلی کے الزامات ہیں۔

    نیب نے انوار احمد زئی کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ اپنے دفتر میں موجود تھے جب کہ انہیں حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

     
     
 
 
 

Share this article

Leave a comment