Friday, 29 November 2024


کراچی پولیس کی بڑی کاراوئی اسلحہ برآمد

ایمزٹی وی(کراچی) کے علاقے لیاری چاکیوڑہ میں پولیس نے فائر نگ کے تبادلے کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

چاکیواڑہ پولیس نے لیاری کے علاقے رانگی واڑہ اور کوئلہ گودام میں سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن کے دوران ملزمان اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ جس کے بعد پولیس نے لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے چار اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں گل بلوچ، حسن بلوچ، سکندر بلوچ اور اسلم بلوچ شامل ہیں۔ ملزمان کے تین ساتھی ممدن، عرفان بلوچ اور شکیل بلوچ تنگ گلیوں سے فرار ہوگئے۔

ملزمان منشیات کے اڈوں پر منشیات فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف منشیات اور اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

Share this article

Leave a comment