Friday, 29 November 2024


ایم کیو ایم کا بانی متحدہ سے لا تعلقی اچھی بات ہے،خورشید شاہ

ایمزٹی وی(سکھر) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی متحدہ کے بانی سے لاتعلقی اچھی بات ہے لیکن تعلق یا لاتعلقی 10 سے 12 دن میں سامنے آجائے گی۔

سکھر میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا بانی متحدہ سےلا تعلقی اچھی بات ہے لیکن تعلق یا لاتعلقی 10 سے 12 دن میں سامنے آجائے گی۔

کراچی کے مئیر کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ ملک کےسب بڑے شہرکا میئرجیل میں ہو یہ اچھی بات نہیں، کوئی قانونی طریقہ نکال کرمیئرکی ضمانت ہونی چاہیئے۔

کراچی کے نو منتخب میئر وسیم اختر کی انوکھی کہانی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کوچاہئے کہ سب کو ساتھ لےکرچلے، ملک کی خارجہ پالیسی انتہائی کمزورہے جس کے باعث دوست بھی

دشمن نظرآتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مفاہمتی پالیسی پرعمل کرتی آئی ہے، ہمیں پاکستان کے مسائل مل بیٹھ کرحل کرنےہوں گے جب کہ ہم ستمبرمیں سڑکوں پرآنے کا اعلان کر چکے ہیں جہاں جلسے جلوس کریں گے۔

سکھر میں اسپتالوں کی حالت زارپراپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں کی حالت مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے ، اسپتالوں میں پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی ہے ، سول اسپتال میں مزید67 ڈاکٹرزکی ضرورت ہے جب کہ صحت اورتعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

Share this article

Leave a comment