Friday, 29 November 2024


فیصل واوڈا کی مئیر کراچی وسیم اختر کی حلف برداری روکنے کی درخواست

ایمزٹی وی (کراچی) سندھ ہائی کورٹ نے منتخب میئر وسیم اختر کی حلف برداری روکنے کے لیے درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی مئیر کراچی وسیم اختر کی حلف برداری روکنے کی درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کرلی ہے جس کی سماعت کچھ ہی دیر میں شروع کی جائے گی۔

گزشتہ روز سٹی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ سمیت سپریم کورٹ میں وسیم اختر کی حلف بردار روکنے کے لیے درخواستیں دائر کی گئی تھیں لیکن سندھ ہائی کورٹ نے آج فیصل واوڈا کی درخواست سماعت کے لیے منظور کی ہے۔

واضح رہے کہ وسیم اختر پر اشتعال انگیز تقاریر کے لیے سہولت کاری اور دہشت گردوں کی معاونت کے الزام کے تحت کئی مقدمات زیر سماعت ہیں اور اس وقت بھی وہ جوڈیشل ریمانڈ پر کراچی سینٹرل جیل میں زیر حراست ہیں۔

Share this article

Leave a comment