Friday, 29 November 2024


کراچی میں سب سے اہم مسئلہ پانی اور سیوریج کا ہے، فاروق ستار

کراچی میں سب سے اہم مسئلہ پانی اور سیوریج کا ہے، فاروق ستار


ایمزٹی وی(کراچی) ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کارکنان نے موجودہ صورتحال میں ہمت کا مظاہر کیا اور ان حالات میں ثابت قدم رہنے والے کارکنان خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم کے کارکنان کی بلدیاتی امیدواروں کی حلف برداری کے بعد عزیز آباد شہداء یادگار قبرستان حاضری کے موقع پر کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ’’مشکل حالات میں کارکنان نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں‘‘۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے ہوں گے،بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے امیدواران کو جائز اور مکمل اختیارات دیئے جائیں‘‘۔


ڈاکٹر فاروق ستار نے بلدیاتی امیدواران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ’’ عوام کے مینڈیٹ سے منتخب ہونے والے تمام بلدیاتی نمائندے رات دن عوام کی خدمت کر کے بنیادی مسائل سے چھٹکارا دلوائیں ‘‘۔

اس موقع پر منتخب بلدیاتی نمائندوں نے عزیز آباد شہدائے قبرستان میں مدفون کارکنان کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے اُن کے بلند درجات کی دعا بھی کی۔

میئر کراچی کو سہولیات دینے کے لیے مراد علی شاہ کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس

رکن صوبائی اسمبلی سندھ سید سردار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’سندھ حکومت بلدیاتی نمائندؤں کو عوامی خدمت کرنے سے نہ روکے کیونکہ سندھ گورنمنٹ کو بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ مل کر کراچی کے لیے کام کرنا ہوگا‘‘۔

سید سردار احمد کا کہنا تھا کہ ’’میئر اور ڈپٹی میئر اختیارات کو پورے اختیارات دینے ہوں گے کیونکہ شہر قائد کی فلاح و بہبود کے لیے بلدیاتی اداروں کا فعال کرنا بہت ضروری ہے‘‘۔


انہوں نے مزید کہا کہ ’’کراچی میں سب سے اہم مسئلہ پانی اور سیوریج کا ہے اور قانونی طور پر واٹر اینڈ سیویج بورڈ کو بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت کرنا ہوگا، سردار احمد نے گرفتار کارکنان کی میڈیا پر نشر ہونے والی جے آئی ٹیز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر کوئی کارکن جرم میں ملوث ہے تو اُسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں اور میڈیا ٹرائل سے گریز کیا جائے‘‘

Share this article

Leave a comment