Friday, 29 November 2024


قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش،مراد علی شاہ

ایمزٹی وی(کراچی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں میئر کراچی کا حلف اٹھانے کے بعد وسیم اختر کو سہولیات دینے کے حوالے سے مختلف قوانین پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مراد علی شاہ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا جس میں مشیر قانون سندھ، چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن ، ایڈوکیٹ جنرل سندھ، چیف سیکریٹری ایاز سومرو سمیت ایڈیشنل آئی جی سندھ مشتاق مہر نے شرکت کی۔

کراچی کے مئیر وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے حلف اٹھالیا

اجلاس میں وسیم اختر کے میئر کراچی نامزد ہونے اور حلف اٹھانے کے بعد کی صورتحال سمیت انہیں سہولیات دینے کے حوالے سے مختلف قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سندھ مشتاق مہر نے کراچی میں امن و امان کے حوالے سے صورتحال پر بریفنگ دی۔

نومنتخب میئرکراچی کومزارقائد پرحاضری کی اجازت نہیں ملی

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور اُن کی خدمات کو سراہا۔

Share this article

Leave a comment