Friday, 29 November 2024


ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو پہنچ گئے

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اچانک میکسیکو پہنچ گئے۔ غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے دیوار تعمیر کرنے کا مطالبہ دہرا دیا۔ ٹرمپ کے آمد پر میکسیکو سٹی میں امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج۔

ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے امریکا کو حق حاصل ہے کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کے لئے سرحد پر دیوار تعمیر کرے۔ یہ بات صدارتی امیدوار ٹرمپ نے میکسیکو کے غیر متوقع دورے کے دوران دارالحکومت میکسیکو سٹی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے تقریباً ایک گھنٹہ صدر نیٹو سے ملاقات کی۔ جس کے دوران انہوں نے غیرقانونی تارکین وطن اور منشیات کی اسمگلنگ کے حوالے سے بات چیت کی۔ دوسری جانب ٹرمپ کے میکسیکو پہنچنے پر امریکی سفارتخانے کے باہر لوگوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ فوری واپس جائیں۔

Share this article

Leave a comment