ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ہانگ کانگ میں پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑے سات بجے شروع ہوئی جو کہ پندرہ گھنٹے تک جاری رہے گی۔ ملک کی مرکزی جماعتیں چین کے ساتھ زمینی تعلقات کے حوالے سے الگ الگ نقطہ نظر رکھنے کی وجہ سے تقسیم ہو چکی ہیں۔ ووٹرز پینتیس اراکینِ اسمبلی کو ان کے جغرافیائی حلقوں کی بنا پر چنیں گے جبکہ پینتیس ارکان مخصوص تجارتی شعبوں میں نمائندگی کے لیے چنے جائیں گے۔ ہانگ کانگ کے عوام اپنے سربراہ جسے چیف ایگزیکٹو کہتے ہیں کا انتخاب نہیں کر سکتے۔ اسے چین کی جانب سے نامزد کیا جاتا ہے۔ 2014 میں دو ماہ تک مظاہرین نے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں اپنے لیڈر کے چناؤ کا براہ راست حق حاصل ہونا چاہیے۔
ہانگ کانگ میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز
- 05/09/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1442 K2_VIEWS
Leave a comment