Saturday, 30 November 2024


امریکہ چائنہ تعلقات کشیدہ

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکہ کی ڈیفنس اینٹیلیجنس ایجنسی کے اکائونٹ سے ایک طنزیہ ٹویٹ نے امریکہ اور چین کے تعلقات کو ایک بار پھر کشیدہ بنا دیا ہے یہ ٹویٹ صدر باراک اوبامہ کے چین میں پروٹوکول کے متعلق تھا بتایا جاتا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ جب جی 20 گروپ کے اجلاس میں شرکت کے لئے چین کے شہر ہانژوا پہنچے تو چینی حکام نے ان کے استقبال کے لئے ریڈ کارپٹ بچھانے کی بجائے انہیں جہاز کے دوسرے راستے سے باہر لیجایا گیا ۔ امریکی ذرائع ابلاغ اس واقعہ کو چین کی جانب سے امریکہ سے ناراضگی کا سبب بتا رہے ہیں اس موقع پر امریکی ڈیفنس اینٹیلیجنس ایجنسی کے اکاونٹ سے جاری ایک ٹویٹ میں طنزیہ انداز میں تعریف کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ " ہمیشہ کی طرح شاندار چین " جب چین نے اس ٹویٹ کو اپنی بےعزتی تصور کرتے ہوئے احتجاج کیا تو چند ہی منٹ بعد اسے ٹائم لائن سے ہٹا دیا گیا ۔ ایجنسی نے بعد میں اس ٹویٹ پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے اکائونٹ سے ایک نیوز آرٹیکل کے بارے میں غلطی سے ایک ٹویٹ جاری ہو گیا تھا جو ایجنسی کی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتا دوسری طرف امریکی صدر باراک اوبامہ نے اخبار نویسوں سے کہا کہ وہ اس بات کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کریں امریکہ اور چین کے تعلقات میں کوئی تنائو نہیں ہم اچھے دوست ہیں۔

Share this article

Leave a comment