Friday, 29 November 2024


شہریار خان کی طبیت ناساز

ایمز ٹی وی (کھیل) شہریارخان کی اننگز ڈیکلیئر ہونے کا وقت قریب آگیا، عارضہ قلب میں مبتلا چیئرمین پی سی بی ان دنوں لندن میں علاج کرا رہے ہیں، اگر ڈاکٹرز نے ضروری سمجھا تو بدھ کو ان کی سرجری بھی ہو سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہریارخان کی صحت تیزی سے خراب ہو رہی ہے، پی سی بی کے 82 سالہ سربراہ دل کے امراض کا شکار اور ان دنوں لندن میں علاج کرا رہے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے اگر ضروری سمجھا تو بدھ کوان کی سرجری بھی ہوسکتی ہے، انھیں ذہنی تناؤ سے دوررہنے کا مشورہ دیا گیا مگر قومی ٹیم کی مسلسل شکستیں دباؤ بڑھا رہی ہیں، اس صورت میں انھیں طبی بنیادوں پر کرکٹ بورڈ کی پوسٹ چھوڑنا پڑے گی، ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیف نجم سیٹھی ان کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے، شہریارخان نے پی سی بی میں اپنی دوسری اننگز اگست 2014میں شروع کی تھی۔ گذشتہ عرصے یہ اطلاعات زیرگردش رہیںکہ وہ مستعفی ہو جائیں گے مگر ایسا نہیں ہوا، لندن میں بیٹسمین عمر اکمل کے بعد انھوں نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی تو پھر غیرسرکاری طور پر اطلاعات سامنے آئیں کہ انھیں مزید ایک سال تک کام جاری رکھنے کی ہدایت ملی ہے،ذرائع نے بتایا کہ درحقیقت انھیں مزید ایک ماہ تک چیئرمین بنے رہنے کا کہا گیا تھا، وہ بورڈ سے باوقار انداز میں رخصت چاہتے تھے جس پر سرپرست اعلیٰ بھی راضی ہیں، بعد ازاں انھوں نے مزید کچھ عرصے عہدے پر براجمان رہنے کا ارادہ کر لیا مگر طبی مسائل آڑے آگئے، گوکہ شہریارخان اب بھی دل سے عہدہ چھوڑنے کیلیے تیار نہیں ہیں مگر دل کی ہی وجہ سے انھیں بادل نخواستہ ذمہ داریوں سے الگ ہونا پڑ سکتا ہے۔

Share this article

Leave a comment