Friday, 29 November 2024


سام سنگ نوٹ کا نیا ماڈل خریدنے سے پہلے، انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی) سام سنگ کے گلیکسی نوٹ 7 کی آمد سے قبل ہی اس کی دھوم مچی تھی اور صارفین شدت سے اس کے لانچ ہونے کا انتظار کر رہے تھے، مگر اب ان صارفین کے لئے پریشان کن خبر آ گئی ہے کہ عین آخری لمحے پر اس موبائل فون میں ایک بڑی خرابی کا انکشاف ہوگیا ہے۔

سام سنگ نے ایک حالیہ بیان میں یہ کہہ کر دنیا کو حیران کردیا ہے کہ ”گلیکسی نوٹ 7 کو پراڈکٹ کوالٹی سے متعلق کچھ مزید ٹیسٹوں کے لئے ابھی روکا جارہا ہے۔“ تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کمپنی اضافی ٹیسٹ کیوں کرنا چاہ رہی ہے اور گلیکسی نوٹ 7 کی عام فروخت کو موخر کرنے کی اصل وجہ کیا ہے، لیکن کچھ تازہ ترین رپورٹوں میں یہ دعویٰ سامنے آ گیا ہے کہ اس موبائل فون کی بیٹری پھٹ جانے کا مسئلہ پیش آ رہا ہے، جس نے کمپنی کو اس کے مزید ٹیسٹ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

سام سنگ کمپنی اس سے پہلے گلیکسی نوٹ 7 کے بارے میں بھرپور جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہہ چکی ہے کہ اس کی فروخت سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دے گی مگر اب عین آخری لمحات پر اس کی لانچنگ موخر ہونے کے بعد انتہائی غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

Share this article

Leave a comment