Friday, 29 November 2024


واٹر پروف آئی فون 7 کل متعارف کرادیا جائے گا

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کا نیا آئی فون بدھ 7 ستمبر کو متعارف کرایا جارہا ہے اور اب یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ وہ واٹر پروف ہوسکتا ہے۔ ایپل کے حوالے پیشگوئی کرنے والے تجزیہ کار منگ چی کیو نے یہ دعویٰ کیا ہے جو اس سے قبل گزشتہ سال بھی آئی فون ایس ای کو متعارف کرانے کی درست پیشگوئی کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی فون سیون واٹر پروف ہوگا جبکہ اس میں ایپل اے ٹین ایس او سی چپ ہوگی جو کہ 2.4 گیگاہرٹرز جتنی تیز ہوگی۔

اگرچہ آئی فون سیون کے دونوں ورژنز کے اسکرین کا سائز تو 4.7 اور 5.5 انچ ہی رہنے کا امکان ہے مگر ایک نیا فیچر ٹرو ٹون ڈسپلے بھی ایپل کی اس نئی ڈیوائس کا حصہ ہوسکتا ہے۔ یہ فیچر رواں سال 9.7 انچ کے آئی پیڈ پرو میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس کی مدد سے صارفین رنگوں کو زیادہ بہتر کرسکتے ہیں۔ 5.5 انچ کے ماڈل میں ڈوئیل کیمرہ سسٹم کو رکھا جائے گا جس کے ساتھ 12 میگا پکسلز سنسرز دیئے جائیں گے تاکہ آپٹیکل زوم کو ان ایبل کیا جاسکے جبکہ یہ لائٹ فیلڈ کیمرہ اپلیکشنز کے ساتھ ہوگا۔ آئی فون سیون دو نئے رنگوں ڈارک بلیک اور پیانو بلیک مین بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔ ایپل کی جانب سے اس بار 16 جی بی اور 64 جی بی کے آپشنز کو ختم کرکے 32 جی بی، 128 جی بی اور 256 جی بی کے آپشنز دیئے جاسکتے ہیں۔ ویسے آئی فون میں واٹر پروف کا فیچر ہوا تو یہ ایپل کی پہلی ڈیوائس ہوگی جس میں یہ صلاحیت رکھی جائے گی اور یہ ممکنہ طور پر سام سنگ کے گلیکسی ایس سیون کی مقبولیت کا اثر ہی ہوسکتا ہے جس نے اس سال لوگوں کو دل جیت لیا ہے۔

Share this article

Leave a comment