Friday, 29 November 2024


پہلی بغیر ڈرائیور والی بسوں کا افتتاح کردیا گیا

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں پہلی بغیر ڈرائیور والی بسوں کا افتتاح کردیا گیا۔ بس میں 10 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ دبئی میں 700 میٹر لمبی بغیر ڈرائیور کی بس آزمائشی سفر کا آغاز کر چکی ہے۔ فرانسیسی کمپنی کے اشتراک سے بننے والی ان بسوں میں الیکٹرک موٹر لگائی گئی ہے جبکہ یہ فی گھنٹہ 40 کلومیٹرز کا سفر کرسکتی ہیں۔

اس میں نصب کی گئی جدید ٹیکنالوجی کے باعث یہ بس خود کار طریقہ سے اپنی اسپیڈ کم یا زیادہ کرسکتی ہے جبکہ کسی راہگیر کے اچانک سامنے آجانے کی صورت میں بریک بھی لگا سکتی ہے۔ دوحہ میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے موبائل یونٹ کا قیام * دبئی کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق 2030 تک دبئی کی آدھی سے زیادہ ٹرانسپورٹ کو خود کار طریقہ نظام پر منتقل کردیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment