Friday, 29 November 2024


اب ٹریکٹر کو چلانے کے لیے کسی کسان کی ضرورت نہیں رہے گی

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) زرعی انجینئروں نے دنیا کا جدید ترین خودکار ٹریکٹر تیار کرلیا ہے جسے چلانے کے لیے کسی کسان کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ ٹریکٹر زمین میں بیج بونے اور فصل کاٹنے کے علاوہ دواؤں کا چھڑکاؤ بھی کرسکتا ہے۔ اسے بنانے والی کمپنی نے اسے مستقبل کی زراعت کی اہم مشین قرار دیا ہے۔ ٹریکٹر کو پروگرام بھی کیا جاسکتا ہے اور کسان اسے دور سے بیٹھ کر بھی کنٹرول کرسکتا ہے۔
روبوٹ ٹریکٹر کو کیس آئی ایچ کا نام دیا گیا ہے۔ بوائی اور فصل کی کٹائی کے وقت پوری دنیا میں ماہر کاریگروں کی شدید قلت پیدا ہوجاتی ہے اور یہ ٹریکٹر اس کمی کو پورا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ ٹریکٹرزمین پر ہل چلانے، اسپرے، فصل بونے اور کاٹنے کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ یہ ٹیلی میٹری، جی پی ایس نظام سے لیس ہے اور وسیع آپنشز فراہم کرتا ہے۔ اسے ایک موبائل فون اور ٹیبلٹ سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے جب کہ اس کا ڈیٹا اور معلومات دیگر کسانوں سے بھی شیئر کی جاسکتی ہیں۔ ٹریکٹر ایک ہی وقت میں زمین نرم کرنے اور بیجنے کا کام کرسکتا ہے۔

Share this article

Leave a comment