Saturday, 30 November 2024


دبئی میں اآئی سی سی ایگزیکٹوز کا اجلاس

ایمز ٹی وی (کھیل) آئی سی سی ایگزیکٹوز کا دو روزہ اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے،جس میں عالمی کرکٹ کے نئے اسٹرکچر کے حوالے سے تجاویز مرتب کی جائیں گی اور دو درجاتی ٹیسٹ کرکٹ کو متعارف کرانے پر بھی بات ہو گی ۔ آئی سی سی ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس اس لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ اجلاس میں ایگزیکٹوز کا ورکنگ گروپ نئے عالمی کرکٹ اسٹرکچر کے حوالے سے بات چیت کر کے سفارشات مرتب کرے گا جو اکتوبر میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ اسٹرکچر میں ٹی ٹوئنٹی لیگز کے لئے ونڈوز ، تینوں فارمیٹ میں یکسانیت اور ٹیسٹ کرکٹ میں مقابلے کی فضا پیدا کرنا ہے۔ اجلاس میں سب سے اہم دو درجاتی ٹیسٹ کرکٹ کو متعارف کرانا ہے اس تجویز کے مطابق 7 ٹاپ ٹیمیں ڈویژن ون کھیلیں اور دو ٹیموں کے اضافے کے ساتھ 5 ٹیمیں ڈویژن ٹو میں آپس میں مقابلہ کریں ، 3 برس کے بعد ڈویژن ون کی آخری ٹیم ڈویژن ٹو اور وہاں کی ٹاپ ٹیم ون میں آجائے ۔ پاکستان سمیت ٹاپ 5 ٹیمیں اس تجویز کی حمایت کر رہی ہیں جبکہ بھارت اور سری لنکا اس کی مخالفت کر رہی ہیں ، اس کا مقصد جہاں مقابلے کی فضا پیدا کرنا ہے وہاں مالی فائدے بھی حاصل کرنا ہے ۔

Share this article

Leave a comment