Friday, 29 November 2024


آئی فون 7 نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ہفتے ایپل کی جانب سے نئے آئی فون کا اجرا کیا جارہا ہے اور ان میں سے کئی اہم فیچرز کی تفصیلات شائع ہوچکی ہیں۔
ایپل آئی فون سیون کی جانب سے نئے فیچرز میں نئے رنگ، ہوم بٹن کا خاتمہ اور دیگر اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں یہ فیچرز آئی فون سیون اور آئی فون سیون پلس میں شامل ہوں گے۔ آئی فون اور ایپل مصنوعات پر نظر رکھنے والے ماہرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق آئی فون کے نئے ماڈل میں یہ اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔
ہیڈ فون جیک کا خاتمہ:
اگرچہ یہ ایک غیرمقبول فیصلہ ہے لیکن ایپل کے نئے ماڈل میں ہیڈ فون جیک کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔ اس کی بجائے ’’لائٹننگ کنیکٹر‘ کا اضافہ کیا جارہا ہے ۔ وائرلیس بلیوٹوتھ کا آپشن موجود ہے لیکن فون کے اندر نئے اور بہتر اسپیکر کا آپشن رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فورس ٹچ آپریشن کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔
نئے رنگ:
نئے آئی فون میں اسپیس گرے رنگ کی بجائے ’’گہرا سیاہ‘‘ رنگ پیش کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ سلور، گولڈ اور روز گولڈ رنگ کے فونز برقرار رہیں گے۔ ایک اور نئے رنگ کا فون پیش کیا جارہا ہے جسے ’’گلوسی پیانو بلیک‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس سے قبل افواہیں تھیں کہ ایک گہرا نیلا رنگ بھی پیش کیا جائے گا لیکن نئی معلومات سے یہ ثابت نہیں ہوتا۔
واٹر پروف:
آئی فون سیون میں IPX7 طرز کا پانی سے محفوظ ( واٹر پروف) نظام موجود ہے جو پہلے ہی ایپل واچ میں پیش کیا جاچکا ہے۔ اب نیا آئی فون 3 فٹ تک پانی کی گہرائی میں خراب نہیں ہوگا لیکن اس سے زیادہ گہرائی میں دباؤ بڑھنے سے یہ خراب ہوسکتا ہے۔
نئی طاقتور چپ:
نئے آئی فون میں اے نائن چپ کی جگہ اے ٹین چپ لگائی جارہی ہے جس سے اس کی رفتار 2.45 گیگا ہرٹز تک ہوجائے گی۔ یہ جدت آئی فون کو ایک زبردست فیچر فراہم کرے گی۔دو کیمرے:
ایپل کمپنی نے ایک عرصے سے اپنا دُہرا کیمرہ متعارف کرنے کا منصوبہ پیش کررکھا ہے جو اب نئے آئی فون میں شامل کیا جائے گا لیکن صرف پلس فون ماڈل کا حصہ ہوگا۔ اس کے ذریعے 2 تصاویر کو جوڑ کر ایک بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ لائٹ سینسر اور ایل ای ڈی کے آپشن کو بہتر بنایا گیا ہے۔
ہوم بٹن میں تبدیلی:
واٹر پروف آپشن کے لیے ہوم بٹن کا خاتمہ کیا گیا ہے جب کہ اس میں ہیپٹک بٹن شامل کیا گیا جو ہوم بٹن کا کام کرتا ہے۔
وائڈ کلر ڈسپلے اور اسٹیریو اسپیکر:
نئے آئی فون ماڈلز میں وائڈ کلر ڈسپلے ہے جو رنگ کو مزید شوخ اور تصویر کو حقیقی انداز میں ظاہر کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بعض افواہوں سے معلوم ہوا ہے کہ آئی فون نے ایک نیا اسپیکر شامل کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ فون کی آواز کو مزید بہتر بنایا جاسکتے۔
خمیدہ اسکرین:
نئے آئی فون ماڈلز میں اوپر سے لے کر نیچے تک اسکرین ہی ہوگی۔ اسے اطراف سے خمیدہ رکھا گیا ہے جو دیکھنے والے پر ایک اہم تاثر چھوڑے گی۔

Share this article

Leave a comment