ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) مشتری کے قریب پہنچنے والے امریکی خلائی جہاز ’’جونو‘‘ نے ہمارے نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے کی نئی تصاویر بھیجی ہیں جن کے بارے میں ناسا کا کہنا ہے کہ مشتری کی ایسی تصویریں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں۔
ناسا کے مطابق جونو کی جانب سے بھیجی گئیں تصاویر میں مشتری کے شمالی اور جنوبی قطب کے انفراریڈ شعاعوں کے ذریعے لئے گئے عکس بھی شامل ہیں۔ یہ مشتری کے شمالی قطب کی تصویر ہے جس میں دائروں اور مرغولوں کی شکل میں مشتری کے کرہ ہوائی میں جاری طوفانی سرگرمیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب مشتری کے شمالی قطب کس اس زاویئے سے دیکھا گیا ہے۔
جونو کی جانب سے بھیجی گئی زیر نظر تصویر میں کوئی سرخ انگارہ یا سورج دکھائی نہیں دے رہا بلکہ یہ انفراریڈ شعاعیں خارج کرتا ہوا مشتری کا جنوبی قطب ہے۔ سائنسدانوں نے اسے ’’انوارِ جنوبی‘‘ (سدرن آرورا) کا نام دیا ہے۔ اس تصویر کی مدد سے مشتری کے اندرونی درجہ حرارت کا تفصیلی اندازہ لگایا گیا ہے۔
یہ مشتری کے جنوبی نصف کرے کی تصویر ہے جسے جونو خلائی جہاز نے مشتری کے بادلوں سے صرف 38,000 میل دوری سے عکس بندی کی ہے۔ مشتری کے جنوبی نصف کرے کو اتنے قریب سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔
نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے کی نئی تصاویر سامنے آگئی
- 07/09/2016
- K2_CATEGORY صحت و ٹیکنالوجی
- 1375 K2_VIEWS
Leave a comment