Friday, 29 November 2024


ایسا سوال جس نے انٹرنیٹ پر لاکھوں افراد کا ذہن گھما کر رکھ دیا


ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ اس بظاہر آسان نظر آنے والے الجبرا کے سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟ اگر تو آپ کے ذہن میں اسکول میں پڑھائے جانے والے ریاضی کے اسباق یاد ہیں تو ہوسکتا ہے کہ آپ کو اس سوال کا جواب دینے میں کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔ یہ تصویر ایک فیس بک پوسٹ کے دوران پیش کی گئی جس نے انٹرنیٹ پر لاکھوں افراد کا ذہن گھما کر رکھ دیا ہے۔

اب تک 70 ہزار سے زائد افراد اسے لائیک جبکہ لاکھوں اس پر کمنٹ کرچکے ہیں۔ پوسٹ میں پوچھا گیا ہے " توجہ مرکوز کریں کیونکہ یہ کچھ ذہن گھمانے والا ہے، اس کا درست جواب ہے؟"ہر شخص اپنے جواب کو درست سمجھتا ہے اور آپ کے خیال میں وہ کیا ہے نیچے کمنٹس میں ہمیں بتائیں کیونکہ ہم بھی بظاہر اسے حل کرنے سے قاصر ہیں۔ تاہم یہ بتا سکتے ہیں کہ جواب 22، 23، 44 اور 21 کے درمیان چھپا ہوا ہے اور بظاہر اس بات کے زیادہ امکانات ہیں کہ درست جواب 21 ہوگا تاہم ہم یہ آپ پر چھوڑتے ہیں۔

Share this article

Leave a comment