Friday, 29 November 2024


ہمیں تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا، کمشنر گلگت بلتستان

ایمزٹی وی(تعلیم/گلگت بلتستان) اسوہ پبلک سکول یولتر کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر گلگت بلتستان ڈویژن عاصم ایوب نے کہاہے کہ قومیں اس وقت ترقی کرتی ہیں جب وہ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھتی ہیں جتنی قوموں نے ترقی کی ہے وہ تعلیم کی وجہ سے کی ہے وہ قومیں زوال پذیر ہو جاتی ہیں جوتعلیم کے میدان میں پیچھے رہتی ہے

انہوں نے کہاکہ بلتستان کے طلبہ میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع فراہم کریں طلبہ کی بہتر رہنمائی کریں انہوںنے کہا کہ اسوہ پبلک سکول یولتر کے مسائل ترجیحی بنایدوں پر حل کرلئے جائیں گے اور طلبہ کو درپیش مشکلات دور کی جائیں گی ہمارے دروازے عوام کےلئے ہر وقت کھلے ہوں گے

انہوں نے کہاکہ تعلیم کے بغیر ہمار ا معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا جو لوگ تعلیم دشمن ہیں ان سے نبردآزما ہونا ہوگا اے کے آر ایس پی کے ریجنل پروگرام منیجر نذیر احمد نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں تعلیم کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے آنے والا دور بہت ہی سخت آئے گا اس دور میں وہی لوگ آگے بڑھ سکیں گے جو تعلیم کو اپنا ئیں گے حسین علی بھائی نے کہاکہ اسوہ ایجو کیشن سسٹم بلتستان بھر میں تعلیم کو پھیلانے کےلئے کلیدی کردار ادا کررہا ہے ہم تعلیم کے ذریعے بلتستان کی پسماندگی دور کرنا چاہتے ہیں

Share this article

Leave a comment