Friday, 29 November 2024


سانحہ بلدیہ فیکٹری مالکان سے 25 کروڑ روپے بھتہ مانگا گیا تھا


ایمزٹی وی(کراچی) سانحہ بلدیہ کیس میں ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی سمیت 5 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔


سانحہ بلدیہ؛حماد صدیقی کے حکم پر فیکٹری میں آگ لگائی گئی، چالان

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بلدیہ ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی اور اس دوران عدالت نے مفرورملزمان کو 16 ستمبرتک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا چالان منظور

عدالت نے ایم کیو ایم کے حماد صدیقی سمیت 5 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ کیس میں پولیس کے چالان کے مطابق فیکٹری مالکان سے 25 کروڑ روپے بھتہ مانگا گیا اور حماد صدیقی کی ایماء پرستمبر 2012 میں فیکٹری کوآگ لگادی گئی جس سے 259 ملازمین زندہ جل کرہلاک ہوگئے تھے

Share this article

Leave a comment