Friday, 29 November 2024


کراچی پولیس کی پھرتیاں10ملزمان گرفتار

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی کے مختلف علاقوں میں بسیں نذر آتش کرنے کے الزام میں پولیس کارروائیوں میں اب تک 10 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ تمام ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔

ایس ایس پی ملیر راو انوار کے مطابق لانڈھی کے علاقے بھینس کالونی میں پولیس نے چھاپہ مارکر5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیوایم سےہے اور وہ گزشتہ روز بسیں جلانے میں ملوث ہیں۔

اسٹیل مل کے قریب بھی کارروائی کے دوران بسوں کو جلانے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ 3 ملزمان گزشتہ روز بھی گرفتارکیے جا چکے ہیں۔

گاڑیاں نیشنل ہائی وے منزل پمپ، لانڈھی چھ نمبر، لانڈھی سکھن اسکوائر، نیپر، نارتھ کراچی، ایف بی ایریابلاک 6 میں جلائی گئی تھیں۔

آئی جی سندھ نے گاڑی جلانے میں ملو ث ملزمان کی نشاندہی پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

Share this article

Leave a comment