Friday, 29 November 2024


شر پسندی پھیلانابرداشت نہیں کریں گے،وزیر اعلیٰ سندھ

ایمزٹی وی(کراچی)وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں وزیراعلیٰ کو گاڑیاں جلانے کے واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سڑکیں بلاک کرنے، شرپسندی، پھیلانے کو برداشت نہیں کیا جائے گا،ایس ایس پیز اپنے ضلعوں میں ایس ایچ اوز کو الرٹ رکھیں۔

انہوں نے یہ ہدایت بھی دی کہ عیدالاضحی پر سیکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے،کھالیں جمع کرنے کے معاملے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

Share this article

Leave a comment