Friday, 29 November 2024


پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 13کروڑ 32لاکھ 80ہزار سے تجاوز کر گئی

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 13کروڑ 32لاکھ 80ہزار سے تجاوز کر گئی، تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین 3کروڑ 17لاکھ 79 ہزار ہو گئے۔ پی ٹی اے کے اعدادوشمارکے مطابق پاکستان میں موبائل فون صارفین کی مجموعی تعداد 13کروڑ 32لاکھ 83ہزار 43 ہو گئی ہے جبکہ تھری جی فور جی صارفین کی تعداد3کروڑ 17لاکھ 79 ہزار 549 ہو چکی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک کی کل ٹیلی ڈینسٹی 70.84فیصد ہے جبکہ موبائل ٹیلی ڈینسٹی 69.02فیصد ہے، براڈبینڈ صارفین کی تعداد 3کروڑ 45لاکھ 44ہزار 581 ہے۔ پی ٹی آئی اے کے مطابق یہ اعدادو شمار کسی ملک کی بے مثال ترقی کو ظاہر کرتے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹر عصر حاضر کے تقاضوں پر پورا اترنے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
گزشتہ سال یہ شعبہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں آمدنی کا سب سے اہم ذریعہ بن گیا تھا، پی ٹی اے قومی معیشت میں فائدے کے لیے نئی آنے والی ٹیکنالوجی سے متعلق شعور اجاگر کر نے کے لیے بھی کوشاں ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے کے زیر اہتمام کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اینڈرائیڈ ڈیولپمنٹ اینڈ آگمینٹڈ ریالٹی، بگ ڈیٹا ان لائسس، انفرااسٹرکچر شیئرنگ اور انٹرنیٹ آف تھنگز سے متعلق متعدد سیمینار منعقد کرائے گئے ہیں۔

Share this article

Leave a comment