Friday, 29 November 2024


بینک آف خیبر کی جانب سے صوبائی وزیر خزانہ سے معذرت

ایمز ٹی وی (تجارت) خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ اور ایم ڈی خیبر بینک کے درمیان صلح ہوگئی جس کے بعد بینک آف خیبر کی جانب سے صوبائی وزیر خزانہ سے معذرت کے حوالے سے اخبارات میں وضاحتی بیان بھی شائع کیا گیا۔ بینک آف خیبر نے رواں سال کے 16 اپریل کو اخبارات میں اشتہار کے ذریعے وزیرخزانہ مظفر سید پربینک کے معاملات میں مداخلت ،غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایاتھا۔ اس کے بعد خیبر پختونخوا حکومت میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت، جماعت اسلامی نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایم ڈی خیبر بینک کو نہ ہٹا یا گیا تو حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور چیف سیکریٹری نے فریقین کے درمیان صلح میں اہم کردار ادا کیا اور خیبر بینک انتظامیہ نے وزیرخزانہ کے حق میں اشتہار شائع کرکے معذرت کرلی۔ بینک کی جانب سے جاری کیے جانے والی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ایک اخبار کی خبر کی وجہ سے ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس پر انتظامیہ معذرت خواہ ہے۔

Share this article

Leave a comment