Friday, 29 November 2024


ایپل کی جدید ترین ٹیکنالوجی، خودکار ڈرائیونگ والی گاڑی کی تیاری

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس خودکار ڈرائیونگ والی گاڑی کی تیاری کے منصوبے میں تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے اور وہ بند ٹریک پر ان کو ٹیسٹ بھی کررہی ہے۔ یہ بات نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی۔ خودکار گاڑی کے سافٹ ویئر کی آزمائش ایپل کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے جس کا مقصد اپنی الیکٹرک گاڑی کی تیاری کے لیے خودکار ڈرائیونگ کرنے والے سافٹ وئیر تشکیل دینا ہے۔

ایپل کے اس پراجیکٹ کو ٹائٹن کا کوڈ نام دیا گیا ہے اور ابتداءمیں اسے الیکٹرک گاڑی اور خودکار ڈرائیونگ والے سافٹ وئیر کی تیاری میں مشکلات کا سامنا تھا۔ تاہم پھر کمپنی نے حکمت عملی میں تبدیلی لاتے ہوئے ٹیم کو بڑا کیا اور اب سافٹ وئیر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔ اس وقت ٹیسلا الیکٹرک گاڑیوں اور خود کار ڈرائیونگ سافٹ کی تیاری میں سرمایہ کاری کررہی ہے جبکہ دیگر کمپنیاں جیسے فورڈ اور جنرل موٹرز بھی اس طرح کی گاڑیوں کی تیاری کے لیے کام کررہی ہیں۔

تو ایپل کو انڈسٹری کے بڑے اسٹیک ہولڈز کی رفتار کے برابر چلنے کا چیلنج درپیش ہے اور یہ واضح نہیں کہ ایپل کب تک اس منصوبے کو سیکرٹ رکھے گی کیونکہ فونز کے مقابلے میں گاڑیوں کو چھپانا زیادہ مشکل ہے۔ ایپل نے کبھی بھی عوامی سطح پر ٹائٹن پر کام کرنے کا اعتراف نہیں کیا ہے تاہم ٹم کک نے ایک انٹرویو کے دوران عندیہ دیا تھا۔ ایپل کے عہدیداران نے گزشتہ سال ایپل امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام سے ملاقات کرکے خودکار ڈرائیونگ گاڑیوں کے قوانین پر تبادلہ خیال کیا، جس سے اشارہ ملا تھا کہ اس کی یہ گاڑی جلد سامنے آسکتی ہے۔ ایپل کے ایک سنیئر وکیل نے کیلیفورنیا کے موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کے حکام سے ملاقات کی تھی۔

Share this article

Leave a comment