Friday, 29 November 2024


آئی فون7 اور گیلکسی نوٹ، فیچرز کی دوڑ میں سب سے آگے


ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کی جانب سے رواں ہفتے نیا آئی فون سیون متعارف کرایا گیا جبکہ سام سنگ نے اپنا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس سیون فروری میں پیش کیا تھا۔ مگر ان دونوں میں سے بہترین کسے قرار دیا جاسکتا ہے ؟ اس کا فیصلہ اتنا بھی آسان نہیں مگر یہاں ان کا موازنہ کیا جارہا ہے جو ہوسکتا ہے آپ کو فیصلہ کرنے میں مدد دے۔ سب سے پہلی چیز ان دونوں کی قیمت ہے، آئی فون سیون کا آغاز 649 ڈالرز سے ہوگا جبکہ سام سنگ کا فون 670 ڈالرز کا ہے۔

آئی فون سیون 32 جی بی، 128 جی بی اور 256 جی بی اسٹوریج والے ورژنز کے ساتھ فروخت ہوگا جن میں اضافہ ممکن نہیں، اس کے مقابلے میں گلیکسی ایس سیون صرف 32 جی بی اسٹوریج والا فون ہے مگر مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے اس مین 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ جہاں تک ڈسپلے کی بات ہے تو آئی فون سیون 4.7 انچ اسکرین کے ساتھ ہے جس کا ریزولوشن 1334x750 پکسلز ہے، جبکہ گلیکسی ایس سیون کی اسکرین 5.1 انچ کی ہے جبکہ 1440x2560 پکسلز ریزولوشن ہے۔

ایپل نے پہلی بار آئی فون کو واٹر ریزیزٹنٹ بنایا ہے جبکہ سام سنگ کے فون میں بھی یہ فیچر موجود ہے تاہم آئی فون سیون کی ریٹنگ آئی پی سکس سیون ہے، اس کے مقابلے میں ایس سیون کی ریٹنگ آئی پی سکس ایٹ ہے یعنی آئی فون سے کچھ بہتر یا یوں کہہ لیں کہ پانی میں گرنے کی صورت میں سام سنگ کی ڈیوائس ایپل کے مقابلے میں زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اگر کیمرے کی بات کی جائے تو آئی فون سیون 12 میگا پکسلز کے کیمرے سے لیس ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ 7 میگاپکسلز کا ہے، سام سنگ کا کیمرہ بھی 12 میگاپکسلز کا ہے مگر فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسلز کا دیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ دونوں فونز میں کم روشنی میں تصاویر لینے کے لیے کیمروں کو بہت زیادہ بہتر بنایا گیا ہے، اور ہاں دونوں میں فور کے ویڈیو بھی شوٹ کی جاسکتی ہے۔ بیٹری لائف کو دیکھا جائے تو آئی فون سیون پر 14 گھنٹے تک بات کی جاسکتی ہے مگر گلیکسی ایس سیون میں یہ دورانیہ 28 گھنٹے کا ہے۔ ایپل نے آئی فون میں سے ہیڈفون جیک کو نکال دیا ہے جبکہ سام سنگ کی ڈیوائس میں وہ موجود ہے۔

Share this article

Leave a comment