Friday, 29 November 2024


سندھ میں تعلیم کا بحران

ایمز ٹی وی (گھارو ) ٹھٹھہ ضلع کی تعلیم کی بہتری کےلئے ساتویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے حیدر شیرازی نے کہا کہ ٹھٹھہ میں تعلیم کی تباہی کی وجہ حکومت کی نااہلی ہے ۔ہر سال تعلیم کے لیے کروڑوں کا بجٹ جاری ہوتا ہے مگر وہ ہڑپ ہو جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کے علم انسان کی تیسری آنکھ ہے بغیر علم والا انسان ایک اندھے کی مثال ہے ۔ٹھٹھہ ضلع تعلیم کے حوالے سے بہت پیچھے رہ گیا ہے جو ہمارے لیے افسوس کی بات ہے مگر ایجوکیشنل ڈپارٹمنٹ اب تک غفلت کی نیند سو رہا ہے۔

Share this article

Leave a comment