Saturday, 30 November 2024


برطانوی سفیرکا قبول اسلام کے بعد پہلاحج

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) سعودی عرب میں متعین برطانوی سفیر کے قبول اسلام کی خبریں پہلے بھی گردش کررہی تھیں تاہم اس حوالے سے باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی تھی تاہم اس مرتبہ حج کے موقع پر معروف سعودی لکھاری اور ماہر تعلیم فوزیہ البکر نے ٹوئٹر پر برطانوی سفیر اور ان کی اہلیہ کی 2 تصاویر پوسٹ کیں جس میں دونوں نے احرام باندھا ہوا تھا جب کہ ایک تصویر میں سائمن کولیز کو مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے قریب کھڑا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

برطانوی سفیر نے بعد ازاں اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس خبر کی مکمل تصدیق کردی جس میں ان کا کہنا تھا کہ 30 سال تک مسلم معاشرے میں رہنے کے بعد اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور ہدیٰ سے شادی سے قبل میں نے اسلام قبول کرلیا۔

سائمن کولیز پہلے برطانوی سفیر ہیں جنہوں نے سعودی عرب میں رہتے ہوئے اسلام قبول کیا اور پھر اپنی اہلیہ کے ہمرا ہ فریضہ حج بھی ادا کیا۔ وہ سعودی عرب میں گزشتہ سال جنوری سے برطانوی سفیر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ان کے اسلام قبول کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے اور مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اس حوالے سے گفتگو کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سائمن کولیز کا شماربرطانیہ کے سینئر اور تجربہ کار سفارت کار وں میں ہوتا ہے اور انہوں نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا بیشتر حصہ عرب ممالک میں گزارا ہے۔ سعودی عرب میں سفیر مقرر ہونے سے قبل وہ بحرین، قطر، عراق، شام، عمان اور نئی دلی میں بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

Share this article

Leave a comment