Friday, 29 November 2024


اپنے بلڈ پریشر کو چیک کروانا عادت بنالیں

ایمز ٹی وی (صحت) اگر تو آپ ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے بلڈ پریشر کو چیک کروانا عادت بنالیں۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ بلڈ پریشر ایسا مرض ہے جسے خاموش قاتل کہا جاتا ہے جس کی اکثر تشخیص نہیں ہوپاتی اور یہ امراض قلب، فالج اور دیگر امراض کا باعث بن جاتا ہے۔ کوئین میری یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بلڈ پریشر دنیا میں اموات کی سب سے بری وجہ ہے جس کی روک تھام بھی آسان ہے یعنی زیادہ جسمانی سرگرمیاں ، نمک کا کم استعمال اور سبزیوں کو زیادہ کھانا بلڈ پریشر کو تیزی سے کم کرتا ہے۔

اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ہر فرد کو سال میں کم از کم ایک بار ضرور اپنا بلڈ پریشر چیک کروانا چاہئے تاکہ اس کی تشخیص جلد ہوجائے اور اسے کنٹرول میں رکھا جاسکے۔ محققین نے بتایا کہ بلڈ پریشر ایسا مرض ہے جس کی روک تھام بہت آسان اور قابل علاج ہے مگر پھر بھی یہ دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ بنتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلڈ پریشر کو نظر میں رکھنا فالج، ہارٹ اٹیک یا ہارٹ فیلیئر کی روک تھام کے لیے سب سے بڑا اقدام ہوتا ہے اور لوگوں کو سال میں کم از کم ایک بار بلڈ پریشر ضرور چیک کروانا چاہئے۔

Share this article

Leave a comment