Friday, 29 November 2024


نیشنل ٹی ٹیونٹی چیمپین میں کراچی کا اعزاز

ایمز ٹی وی (کھیل) نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپئن کا اعزاز کراچی کےلیے یقینی ہو گیا ، ٹائٹل کےلیے کراچی بلیوز اور کراچی وائٹس آج میدان میں اتریں گی ۔ سیمی فائنل میں لاہور وائٹس اور پشاور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ملتان میں کھیلے گئے ایونٹ کے سیمی فائنل میں کراچی بلیوز نے لاہور وائٹس کے خلاف نو وکٹ سے فتح حاصل کی۔ لاہور نے چھ وکٹ پر 127 رنز بنائے ۔ سلمان بٹ 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں شاہ زیب حسن اور خالد لطیف نے جارحانہ بیٹنگ کی۔خالد 61 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔شاہ زیب نے 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔ اس سے پہلے کھیلے گئے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس نے پشاور کو آٹھ وکٹ سے ہرا دیا تھا۔ پشاور کی ٹیم نے سات وکٹ پر 178 رنز بنائے تھے۔ جواب میں اسد شفیق کی 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت کراچی نے ہدف انیسویں اوور میں حاصل کر لیا۔ ایونٹ کا فائنل آج کراچی وائٹس اور کراچی بلیوز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

Share this article

Leave a comment