Friday, 29 November 2024


ملک بھر میں 85 لاکھ جانوروں کی قربانی کی گئی


ایمز ٹی وی (تجارت) ملک بھر میں 85 لاکھ جانوروں کی قربانی کی گئی ، چمڑے کی صنعت کو فروغ ملنے کا امکان ہے. گزشتہ سال کی نسبت رواں سال قربانی میں 20 فیصد کا اضافہ نوٹ کیا گیا ۔ ملک بھر میں 85 لاکھ جانوروں کی قربانی کی گئی ۔ محتاط اندازے کے مطابق ملک بھر میں رواں سال عید الاضحیٰ پر 85 لاکھ جانوروں کی قربانی کی گئی جس میں 36 لاکھ گائے ، 46 لاکھ بکرے اور 9 لاکھ بھیڑ قربان کئے گئے جس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے ۔ دوسری جانب بڑے پیمانے پر قربانی ہونے سے چمڑے کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا ۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق بڑی عید پر جانوروں کی قربانیاں صنعتوں کے لئے 30 فیصد سے خام مال لانے کا سبب بنتی ہے جبکہ دیگر دنوں کی نسبت چمڑے کی کوالٹی بھی بہتر ہوتی ہے ۔ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال ملک بھر سے 8 ارب روپے مالیت کی کھالیں جمع ہونے کی توقع ہے جس سے چمڑے کی صنعت کو فائدہ ہوگا ۔

Share this article

Leave a comment