Friday, 29 November 2024


سولہ سالہ پاکستانی مہک گل نے ویمن کینڈی ڈیٹ ٹائٹل جیت لیا

ایمزٹی وی(کھیل) سولہ سالہ پاکستانی شاطر مہک گل نے آذر بائیجان میں ویمن کینڈی ڈیٹ ٹائٹل جیت لیا ہے ۔ مہک گل ٹائٹل جیتنے والی پاکستان کی کم عمر ترین کھلاڑی ہیںِ ۔ شطرنج کا ایونٹ یکم ستمبر سے تیرہ ستمبر تک آذر بائیجان میں ہوا ۔ ایونٹ میں ڈیڑھ سو ممالک کے کھلاڑی شریک ہوئے ۔ ایونٹ کے اختتام پر کل بیاسی کھلاڑیوں کو ویمن کینڈی ڈیٹ ٹائٹل سے نوازا گیا ۔ پاکستان کی جانب سے شطرنج کے ایونٹ میں پانچ رکنی ٹیم نے حصہ لیا جس میں سے کامیابی صرف مہک گل کے حصے میں آئی ۔

Share this article

Leave a comment