Saturday, 30 November 2024


ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور یوٹرن

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور یوٹرن۔ ری پبلیکن امیدوار نے برسوں بعد تسلیم کرلیا کہ صدراوباما امریکا میں ہی پیدا ہوئے تھے۔

ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کے دوران مشل اوباما نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اوباما سے معافی مانگیں۔ ادھر سیاہ فام اراکین کانگریس اور مظاہرین نے واشنگٹن میں مظاہرہ کیا۔

متنازع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پانچ سال پہلےاس موقف کے ساتھ داخل ہوئے تھے کہ صدر بارک اوباما امریکا میں پیدا نہیں ہوئے۔ وہ اب تک مسلسل اپنے موقف پر قائم رہے ۔

لیکن واشنگٹن میں اپنے نئے ہوٹل کی افتتاحی تقریب میں بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلیم کرلیا کہ بارک اوباماامریکا میں ہی پیدا ہوئے۔ انکے اس یوٹرن پر ورجینیا میں ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم کے دوران امریکا کی خاتون اول مشل اوباما نے ٹرمپ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ بتائیں وہ کون ہے جو امریکا کے معزز شہریوں کو بے توقیر کرتا ہے،وہ کون ہے جو متعصب ہے اور پہلے سے رائے قائم کرلیتا ہے اور وہ جھوٹا بھی ہے۔

مشل اوباما سے پہلے سیاہ فام ارکان کانگریس اور دیگر مظاہرین نے بھی واشنگٹن میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا اور ان سے برسوں تک امریکی عوام کو گمراہ کرنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Share this article

Leave a comment