ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکا کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت آپس میں بات کرے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کےمعاملے پر امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ پاکستان اور بھارت دوطرفہ طور پر مسئلے کاحل نکالیں ۔ جان کربی نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کا اہم نکتہ ہو گا ۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ کراچی کے معاملات پر نظر ہے ۔ پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کے الزام میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں ، ان کےغیر قانونی دفاتر کی بندش اور انہیں گرائے جانے سے آگاہ ہیں ۔ تاہم اس معاملے پر حکومت پاکستان سے بات کی جائے گی ۔
پاکستان اور بھارت دوطرفہ طور پر مسئلے کاحل نکالیں،جان کربی
- 17/09/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1403 K2_VIEWS
Leave a comment