Friday, 29 November 2024


کاروباری شعبے کو خوف سے باہر نکالنا ہو گا

ایمز ٹی وی (بزنس) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد نے کہا ہے کہ کاروباری شعبے کو خوف کے ماحول سے نکالے بغیر ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا یا معاشی استحکام کا حصول ممکن نہیں، مستقل اور پائیدار بنیادوں پر معیشت کو ترقی دینے کیلئے مسائل کا حل ضروری ہے ۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ معاشی اہداف کے حصول میں تاجروں کا عزم اور حوصلہ کلیدی حیثیت کا حامل ہے ، تجارتی و معاشی نشوونما کیلئے ضروری ہے کہ تاجروں کو بہترین کاروباری ماحول مہیا کیا جائے ۔ شیخ محمد ارشد نے کہا کہ اسمگلنگ روکنے کیلئے تاجروں کی مشاورت سے کوئی قابل عمل طریقہ کار وضع کیا جائے ۔

Share this article

Leave a comment