Friday, 29 November 2024


گلو بٹ کے بعد اس کا بھائی گلو بٹ بں گیا


ایمز ٹی وی(لاہور) گلو بٹ کے بعد اس کے بھائی گلا بٹ کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لاہور پریس کلب میں صحافیوں سے بدتمیزی کرنے اور بدمزگی پھیلانے پر ”گلوبٹ “ کے بھائی غنی بٹ عرف گلا بٹ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مذکورہ مقدمہ صحافیوں سے ہاتھا پائی اور دھمکیاں دینے پر پریس کلب کے مینجر سلمان کی درخواست پرغنی بٹ کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمہ دفعہ 506 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

لاہورمیں ڈنڈا سیاست کا آغازمسلم لیگ کے کارکن گلو بٹ نے اپنے ڈنڈے سے کیا تھا اور گاڑیوں کے شیشوں کو کباڑہ کر دیا تھا، جس کے بعد اس کے بھائی گلا بٹ نے بھی انٹری دی اور صحافیوں پر ڈنڈا چلادیا۔ جس کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کرلیا گیا ہے۔

گرشتہ روز لاہور پریس کلب میں رائیونڈ مارچ سے متعلق پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کی پریس کانفرنس میں گلا بٹ کی ہنگامہ آرائی کے بعد پریس کانفرنس کا نقشہ بدل گیا۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے زعیم قادری سے گلو بٹ کے بھائی غنی بٹ کی شکایت کی جس پر زعیم قادری نے صحافی برادری سے معافی مانگی لیکن معاملہ بگڑتا چلا گیا اور زعیم قادری نے گلو بٹ کے بھائی کو پہنچاننے سے انکار کرتے ہوئے اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا ۔

صحافیوں کی جانب سے احتجاج پر پولیس نے غنی بٹ کو اسی وقت گرفتار کر لیا تھا۔ اس موقع پر لیگی کارکنوں نے گلا بٹ سے لاتعلقی کا اعلان کیا اورایکشن کا ری ایکشن دیا۔

لیگی کارکنوں نے گلا بٹ کو قابو کرکے لاتوں گھونسوں اورتھپڑوں سے اس کی خوب تواضع کی، جس کے بعد پولیس نے گلا بٹ کو حراست میں لے کر اس کے خلاف پریس کلب میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کرلیا

Share this article

Leave a comment