Friday, 29 November 2024


گوگل کا نیا اسمارٹ فون آئندہ ماہ کے آغاز میں متعارف کرنے کا اعلان

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)گوگل کی جانب سے 4 اکتوبر کے دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں جو ممکنہ طور پر اس کے نئے اینڈرائیڈ فلیگ شپ فون کے لیے ہے، جس کے ایک یا دو ماڈلز پیش کیے جاسکتے ہیں۔گوگل کی جانب سے اس حوالے سے یوٹیوب ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ گوگل کی جانب سے ایک 5 انچ جبکہ دوسرا 5.5 انچ کا فون پیش کیا
جائے گا۔دوسری جانب ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر اب کی بار گوگل کے فونز پہلے کے مقابلے میں مہنگے ہوں گے اور ان کی قیمت 649 ڈالرز سے شروع ہوگی ۔

یہ فونز ممکنہ طور پر گوگل کی جانب سے ایچ ٹی سی کی مدد سے تیار کیے جارہے ہیں۔
اگرچہ گوگل کی جانب سے پکسل اسمارٹ فون آئندہ ماہ متعارف کرایا جائے گا تاہم اس کی تصاویر ضرور لیک ہوکر سامنے آگئی ہیں۔اینڈرائیڈ پولیس نے ان تصاویر کو شائع کیا ہے جو 2 فونز کی اطلاعات کو تقویت دیتی ہے۔ان تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فونز آئی فون سے ملتے جلتے ہوں گے جبکہ اس میں فنگر پرنٹ سنسر بھی موجود ہے۔

Share this article

Leave a comment